وزیرِ صحت سندھ کی جانب سے طبی عملے کو خراجِ تحسین

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ کی وزیرِ صحت عذرہ پیچوہو نے صوبے بھر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے طبی عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ صحت سندھ نے طبی عملے کے ان لوگوں کو ایک خط لکھ کر خراجِ تحسین پیش کیا ہے جو اپنے پیشہ ور فرائض انجام دینے کے دوران کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ خط میں ان تما م افراد کی خدمتوں کو سراہا گیا ہے اور انہوں نے طبی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگ ہمارا اثاثہ ہیں، ہم آپ کی خدمات کی قدر کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں