کرونا وائرس، ایک دن کے دوران دس ہزار سے زائد کیس!!!

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح روس میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں دس ہزار 102 کیسز کا اضافہ سامنے آیا ہے تاہم اتوار کے روز بھی دس ہزار 581 کیسز ظاہر ہوئے تھے۔ روس میں کرونا وائرس کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 370 بتائی جا رہی ہے جبکہ گذشتہ ایک روز میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی 95 اموات کے بعد اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 451 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں