کراچی میں سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ لازمی

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں سائیکل سواروں کو بھی ہیلمٹ پہننی پڑے گی۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کراچی میں سائیکل سواروں کو خاص ہدایات دیتے ہوئے قوائد و ضوابط بتائے گئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق شہر میں سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کے ساتھ ساتھ سماجی دوری کا بھی خیال رکھنا ہوگا بصورت دیگر ٹریفک قوانین کی روشنی میں سزا دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں