وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے بھارتی الزامات جعلی آپریشن کے ایجنڈے کا تسلسل ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت، پاکستان کو جعلی آپریشن کا نشانہ بنانے کے لیے بہانے تلاش کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے حالیہ الزامات اسی خطرناک ایجنڈے کا تسلسل ہیں۔
Indian Occupation is a direct consequence of India's oppression & brutalisation of Kashmiris.The fascist policies of the RSS-BJP combine are fraught with serious risks. The international community must act before India's reckless moves jeopardise peace & security in South Asia.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 6, 2020
ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا براہ راست نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مشترکہ فاشسٹ پالیسیاں خطے کے لیے سنگین خطرہ ہیں، بین الاقوامی برادری لازمی کارروائی کرے اس سے قبل کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو خطرے سے دوچار کرے۔