دادو، ٹڈی دل کی یلغار، فصلوں کو شدید نقصان

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر ٹڈی دل کی یلغار ہوئی ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں ٹڈی دل کا جھنڈ دادو پہنچ گیا۔ خیرپور ناتھن شاہ، میہڑ، دادو، جوہی، فریدآباد، ککڑ، خانپور اور گوزو میں ٹڈی دل نے فصلوں پر شدید حملہ کیا ہے۔ فصل دشمن ٹڈی دل نے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ٹڈی دل سے نجات کیلئے دیہاتی کسانوں نے حکومت سے اسپرے کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں