کرونا وائرس، کندھ کوٹ میں مزید دو محلے سیل کردیئے گئے

کندھ کوٹ (نامہ نگار، غلام رضا نوناری) شہر میں کرونا وائرس کے مزید 25 کیسز ظاہر ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے دو محلوں میں کرونا وائرس کے 25 کیسز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد محلہ نصیر اور مورو کو سیل کردیا گیا ہے۔ تمام سیل کردہ محلوں کی طرف جانے والے تمام راستوں پر پولیس، رینجرز اور آرمی نے سیکیورٹی سخت کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی کا کہنا ہے کہ دونوں محلے مکمل طور پر کرونا وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ ان محلوں کے اندر رہنے والے تمام تر افراد کی کرونا وائرس تشخیص یقینی بنائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں