کرونا وائرس، بلوچستان میں اضافہ بدستور جاری

کراچی (ویب ڈیسک) بلوچستان میں کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔ ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبے میں مزید 168 کیسز ظاہر ہوئے ہیں جس کے بعد بلوچستان میں اب تک کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد ایک ہزار 663 ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حال ہی میں ظاہر ہونے والے 168 میں سے 153 کیسز کوئٹہ سے، سات چمن سے، چار پشین سے جبکہ چار کیس لسبیلہ سے سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں