کرونا وائرس، خیبرپختونخواہ میں مزید 6 اموات

کراچی (ویب ڈیسک) خیبرپختونخواہ میں کرونا وائرس کے مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔ صوبائی محکمہِ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 213 کیسز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد تین ہزار سات سو 12 ہو گئی ہے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے باعث مزید 9 اموات رپورٹ ہونے کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 203 ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے مریضوں میں سے 6 کا تعلق پشاور، ایک مردان، ایک صوابی جبکہ ایک مالاکنڈ سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں