کرونا وائرس، اسلام آباد و گلگت میں مزید کیسز ظاہر

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں 36 جبکہ گلگت بلتستان میں دو کیسزکااضافہ ہوا ہے جس کے بعد اسلام آباد میں کروناوائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 521 اور گلگت بلتستان میں 388 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب مہلک وائرس سے ملک میں مزید 247 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 6 ہزار 464 ہوگئی ہے تاہم کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 ہزار 693 بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں