کرونا وائرس، جرمنی میں پھیلاؤ تیزی سے جاری

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح جرمنی میں بھی کرونا وائرس کاپھیلاؤ جاری ہے۔ جرمنی کے روبرٹ کوچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے مزید ایک ہزار 284 کیسز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 91 ہوگئی ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جرمنی میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار ایک سو 19 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں