گورنر سندھ نے سندھ حکومت کا کورونا ریلیف آرڈیننس مسترد کردیا۔

کراچی، ویب ڈیسک
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سندھ حکومت کا کورونا ریلیف آرڈیننس مسترد کردیا ہے۔

گورنر ہاؤس سندھ سے جاری بیان کے مطابق گورنرسندھ نے کورونا ریلیف آرڈیننس 2020 سندھ حکومت کوواپس بھیج دیا ہے، گورنر کی جانب سے ریلیف آرڈیننس پر اپنے تحفظات سے بھی صوبائی حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت بجلی اورگیس کے بلوں میں رعایت نہیں دے سکتی، بجلی نیشنل گرڈ سے آتی ہے اس لیے سندھ حکومت کورعایت کا اختیار نہیں جب کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2002ء کے تحت گیس بھی وفاقی معاملہ ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:

٭ سندھ کووِڈ 19 ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس 2020 کیا ہے؟

٭ تحریکِ انصاف کا سندھ حکومت کا کووڈ ریلیف آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں