قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے 6 اہم فیصلے


کراچی، ویب ڈیسک

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق 6 اہم فیصلے کیے ہیں۔

1. تعمیراتی شعبے کے دوسرے فیز کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔
2. چھوٹی مارکیٹوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی، محلے، دیہی علاقوں میں دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔
3. فجر یعنی سحری کے بعدسے شام 5 بجے تک دکانیں کھلی رہیں گی لیکن رات میں بند رکھی جائیں گی۔
4. ہفتے میں 2 روز اشیائے ضروریہ کے سوا تمام کاروبار، مارکیٹیں بند رہیں گی۔
5. ہسپتالوں کی مخصوص اور نشاندہی شدہ آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
6. تعلیمی اداروں کی تعطیلات 31 مئی سے آگے بڑھانے اور بورڈ امتحانات سے متعلق بھی اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں