امریکا نے پاکستان کے احساس ہنگامی نقد پروگرام کے لیے 70 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔
مذکورہ رقم غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے خرچ کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کا کورونا وبا میں غربت میں کمی کیلئےپاکستان کےساتھ اشتراک ہوا ہے، غذائیت کی کمی کا شکار بچوں کیلئےتیارشدہ 336میٹرک ٹن خوراک پروگرام کااعلان کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ کمزور افراد کومعاشی نقصانات سےمحفوظ بنانےکی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی سفیر پال ڈبلیو جونز نے امریکی شراکت داری کا اعلان کیا۔
انہوں نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔
" ہم کس طرح ملکر معاشی طورپر کمزور افراد کو کرونا وائرس کے معاشی نقصانات سے محفوظ بنارہے ہیں " سفیر پال جُو نز#Covid_19 #Coronavirus #AmbJones #Partners4Prosperity pic.twitter.com/ZcpO1Qgd8W
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) May 7, 2020