کرونا وائرس، ملک میں مزید کیسز کا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) ملک میں کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔ وفاقی حکومت کے کروناو ائرس کے آن لائن پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 45 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں 37، گلگت بلتستان میں 6 جبکہ آزاد کشمیر میں دو کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے اب تک سامنے آنے والے مصدقہ کیسز کی تعداد 24 ہزار 999 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب مہلک وائرس سے ملک میں مزید ایک ہزار 66 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جن کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد سات ہزار پانچ سو 30 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں