لاک ڈاؤن ختم کرنے کے لئے عوام کا تعاون درکار ہے، شبلی فراز

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے مرحلہ وار خاتمے کے لئے عوام کا تعاون درکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر لوگوں نے احتیاطی تدابیر کا خیال نہ رکھا تو دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا سکتا ہے۔
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے جاری کردہ بیان میں شبلی فراز نے لاک ڈاؤن کھولنے کو چھوٹے کاروباری مراکز کے لئے فائدہ مند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن سے متعلق یہ فیصلہ نہیں کیا جاتا تو انہیں شدید نقصان کا سامنہ کرنا پڑتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں