کرونا وائرس، امریکہ میں ہلاکتیں 75 ہزار سے متجاوز

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح کرونا وائرس نے امریکہ کو بھی اپنا نشانہ بنا رکھا ہے اور گذشتہ ایک ماہ کے دوران امریکہ کرونا وائرس کا آسان حدف رہا ہے جہاں وائرس کے باعث ہزارون اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ میں وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی شرح سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اپریل سے یومیہ 2000 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
جون ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اب تک کرونا وائرس کے 12 لاکھ 56 ہزار 972 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں