کروناوائرس، گورنر سندھ کے مثبت نتائج برقرار

کراچی (ویب ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کے کرونا وائرس تشخیص کے نتائج دوسری مرتبہ بھی مثبت آئے ہیں۔ انہوں سے ایسی اطلاع بذریعہ ٹویٹر دی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی دوسری مرتبہ کروائی گئی تشخیص کے نتائج آج موصول ہوئے ہیں جو میری امیدوں کے برعکس ایک مرتبہ پھر مثبت آئے ہیں۔
خیال رہے کہ گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کو 27 اپریل کو کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں