کرونا وائرس، روس میں یومیہ 10 ہزار سے زائد کیسز کا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح روس میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روس میں کرونا وائرس کے 10 ہزار 699 متاثرین کا اضافہ ہوا ہے جس کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار 859 ہو گئی ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں گذشتہ 6 روز سے مسلسل یومیہ 10 ہزار سے زائد کا اضافہ رپورٹ ہوا ہے تاہم گذشتہ روز ظاہر ہونے والے کیسز کی تعداد جمعرات کی تعداد سے کم ہے جو گیارہ ہزار 231 تھی۔ 98 اموات کے بعد کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں ایک ہزار 723 پر پہنچ گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں