کراچی، ویب ڈیسک
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ بورڈ کے امتحان منسوخ ہونے سے متعلق طلبہ کے سوالوں کے جواب پیر کو دیے جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کے بعد 12ویں جماعت کے کمپوزٹ امتحان یا 11ویں جماعت کے مقابلے میں بہتر نتائج کے لیے یا دوبارہ امتحان اور پرائیویٹ طلبا اور سپلیمنٹری دینے والے طلبہ کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جواب پیر (11 مئی) کو دیے جائیں گے۔
A number of clarifications have been sought after Board exam cancellation by students who were giving composite class 12 exam or hoped to do better in 12 compared to 11 or reappear, and private students or those having supplementaries etc. We will answer all queries Monday
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 8, 2020
شفقت محمود نے کہا کہ ہم یقین دہانی کرواتے ہیں کہ طلبہ کی آسانی کے لیے سب کچھ کریں، یہاں تک کہ امتحان کی منسوخی کا فیصلہ طلبہ کے مفاد میں کیا گیا ہے۔
Rest assured that we will do everything to facilitate students. Even now cancellation of exam has been taken reluctantly in the larger interest of safety of students
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 8, 2020
علاوہ ازیں انہوں نے نویں جماعت کے امتحان سے متعلق کہا کہ طلبہ دسویں جماعت کے کمپوزٹ ایگزام دے سکتے ہیں۔
Class 9 is no issue. These students can take composite exam of class 10 https://t.co/ORXbamYnct
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 8, 2020
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا اور بورڈ کے امتحانات منسوخ کردیے تھے،