آصف زرداری اور فضل الرحمان کی ملاقات، حکومت کے خلاف مارچ کی حکمت عملی پر غور


اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمیں آصف علی زرداری اور جی یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مؤثر ایجنڈا لے کر عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کرلیا۔خبر کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال سمیت آئی ایم ایف اور دیگر قومی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تمام سیاسی قوتوں کو یکجا کرنے اور سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں اتفاق ہوا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آگئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پایا کہ عید کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں