کرونا وائرس، گھوٹکی میں مقامی منتقلی کے کیسز میں اضافہ

گھوٹکی (نامہ نگار، جعفر شیخ) ضلع میں کرونا وائرس کیسز میں اضافے کی اطلاعات ملی ہیں۔ مزید 9 افراد میں کرونا وائرس کی رپورٹس مثبت آگئی ہیں۔ ایک ڈاکٹر سمیت مزید 9 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مجموعی تعداد 48 ہوگئی ہے۔
شہر کے لاکھا محلہ میں مقامی منتقلی کے کیسز میں اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر محکمہِ صحت کی ٹیم نے مختلف علاقوں سے 167 افراد کے نمونے لیے تھے جن میں سے 9 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے تاہم 158 افراد کی کرونا وائرس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی خالد سلیم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے مزید 9 افراد میں سے 8 افراد کا تعلق گھوٹکی کے لاکھا محلہ سے ہے جو پہلے سے ہی قرنطینہ میں موجود ہیں جبکہ ایک مریض میرپورماتھیلو کی ڈی ایچ کیو ہسپتال کا ڈاکٹر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں