احساس کفالت، روایتی برقہ پہنے مستحق عورت وزیرِاعظم کی معاون نکلی

کراچی (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی ثانیہ نشتر نے احساس کفالت پروگرام سینٹر کا دورہ کیا اور مستحقین میں رقوم کی منتقلی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ثانیہ نشتر روایتی برقہ پہن کر اسلام آباد کے دیہی علاقے نورپور شاہاں کے ایک احساس کفالت سینٹر پہنچیں جہاں مستحقین کو رقم دی جارہی تھی۔ ایک مستحق کے روپ میں سینٹر میں داخل ہو کر انہوں نے مستحقین سے ملاقات کی اور احساس کفالت پروگرام سے متعلق دریافت کیا۔
ثانیہ نشتر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے دورے کی تصاویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ آج نورپور شاہاں میں برقہ پہن کر احساس کفالت سینٹر پہنچی جہاں پروگرام کے تیسرے مرحلے میں رقم کی منتقلی کا آغاز ہورہا تھا۔ برقہ پہن کر ایک مستحق کے روپ میں سینٹر پہنچنے کا مقصد یہ تھا کہ وہاں جان سکوں کہ مستحقین کو مسائل کا سامنہ تو نہیں کرنا پڑرہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں