کرونا وائرس، حیدرآباد میں ایک شخص ہلاک

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے باعث حیدرآباد میں ایک اور ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں۔ موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق 45 سالا شخص کچھ روز قبل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کی تشخیص کے بعد کرونا وائرس مثبت آیا تھا۔ ڈاکٹر آفتاب حسین پھل نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والا مریض منشیات فروش تھا جس کی کرونا وائرس کے باعث ہلاکت ہوئی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے صوبائی محکمہِ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 151 کیسز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد بلوچستان میں اب تک کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد ایک ہزار 873 ہوگئی ہے۔ محکمہِ صحت کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں اب تک 222 افراد وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 13 ہزار 771 نمونوں کی تشخیص کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں