کرونا وائرس، پاکستان میں یومیہ دو ہزار کیسز کا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھی گئی ہے۔ گذشتہ روز ملک میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 24 ہزار 954 تھی جس میں آج ایک روز کے دوران تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 26 ہزار 954 ہو گئی ہے جس میں یومیہ 2000 کیسز کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اس وقت تک پنجاب میں سب سے زیادہ دس ہزار 33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر سندھ میں 9 ہزار 691 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ خیبرپختونخواہ میں چار ہزار 327، بلوچستان میں ایک ہزار 873، اسلام آباد میں 558، گلگت بلتستان میں 394 جبکہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 78 ہے۔
ملک میں اب تک سات ہزار 530 افراد مہلک وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں تاہم وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 611 بتائی جا رہی ہے۔ گذشتہ روز تک ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 593 تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں