سندھ جیسے ہی صوبے وفاق کو چلا رہے ہیں، سینیٹر سسی پلیجو

ٹھٹھہ )نامہ نگار، رشید جاکھرو) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینیٹر سسی پلیجو کا پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے وزراءِ اطلاعات کے بیان پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ تحریکِ انصاف کی ڈکٹیشن پر نہیں چلے گی۔ حکومتِ سندھ مشکل حالات میں صحیح سمت میں کام کر رہی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ محدود وسائل مین عقلمندی سے فیصلے کر رہے ہیں۔
ان ہوں نے مزید کہا ہے کہ تحریکِ انصاف اٹھارویں ترمیم کی کن شقوں کو اپنے راستے کا کانٹاسمجھتی ہے وہ ہمیں اچھی طرح معلوم ہے۔ ہم تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ پی ٹی آئی کو دیوار پر سارے سچ سامنے لکھے ہوئےدکھائی دے رہے ہیں ۔ اب ترجمان بوکھلاہٹ کے شکار ہوکر ایسے بیان دے رہے ہیں جن کا سر ہے نہ پیر۔
پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج فیاض چوہان جیسے لوگ بھی پاکستان کے ٹھیکیدار بن کر چھوٹے صوبوں سے حساب مانگ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ سندھ جیسے صوبے ہی ہیں جو وفاق کو بھی چلا رہے ہیں کیونکہ صوبہِ سندھ صوبہ نہ صرف روینیو کی مد میں 70 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالتا ہے لیکن گیس اور دوسری معدنیات میں صوبہِ سندھ ہےجو سب سے زیادہ پاکستان میں اپنا حصہ ڈالتا ہے جس کےبدلے اس کو صرف دھمکیاں ملتی ہیں ۔
سندھ کی اہمیت کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سندھ مین جو سمندر ہے وہ آج پاکستان کی بڑی معیشیت اور ریونیو کا باعث ہے۔ سندھ کے ہی لوگ ہیں جو ہر طرح سےسازشی عناصر کے بہکانے کے باوجود بھی پرامن ہیں ۔ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے بجائے مثبت سیاست سےچلناچاہتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی پاکستان کےلیےبہت قربانیاں ہیں جو اور کسی کی نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی کے ترجمانوں کا لشکر یا تو بے خبر ہے یا تو وہ جان کر بھی کبوتر کی طرح آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں