سب کرپٹ سیاستدان اکھٹے ہو کر احتجاج کرنے جا رہے ہیں: شیخ رشید


لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کے بعد اب آصف علی زرداری بھی این آر او لینے چل پڑے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ملک لوٹنے والے چور اور ڈاکو سیاستدانوں کو باہر جانے کی اجازت دے دیں اور آرام سے حکومت کریں لیکن عمران خان نے ان کی بات نہیں مانی، آج سب کرپٹ سیاستدان اکھٹے ہو کر احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم آج چور سیاستدانوں کو این آر او دے کر باہر جانے دیں تو اپوزیشن کا اتحاد ایک گھنٹے میں ٹوٹ جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا یہ سچ ہے کہ ملک میں مہنگائی ہو رہی ہے لیکن اس کے ذمہ دار عمران خان نہیں بلکہ سابق حکمران ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب مارے جائیں گے کیونکہ عمران خان این ار او دینے کی بجائے کرپشن کے خلاف صفائی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں