لاک ڈاؤن، پنجاب میں توسیع کردی گئی

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پنجاب میں صوبائی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی تجویز کردہ استثنیٰ کو زیرِ غور لانے کے بعد پنجاب میں لاک ڈاؤن کی توسیع کی جارہی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق توسیع شدہ لاک ڈاؤن کے دوران تعمیراتی صنعت سے منسلک کاروبار، نائی کی دکانیں اور جِم سمیت اشیائے خوردنوش کی دکانوں کو کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ اس دوران ان تمام کاروباروں سے منسلک افراد کو احتیاطی تدابیر اپنانی ہونگی۔ دوسری جانب نوٹفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ صوبے میں ٹرانسپورٹ، ریستوران اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں