کرونا وائرس، خیبرپختونخواہ میں متاثرین اور اموات میں اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) خیبرپختونخواہ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق صوبے میں مزید 182 متاثرین کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ خیبرپختونخواہ کے محکمہِ صحت نے بتایا ہے کہ صوبے میں 182 افراد کے متاثر ہونے کے بعد کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد چار ہزار 509 ہو گئی ہے۔
صوبے میں وائرس کے باعث مزید 13 اموات ہونے کے بعد خیبرپختونخواہ میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 234 ہو گئی ہے۔ ہلاکتوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے محکمہِ صحت نے کہا ہے کہ سات پشاور جبکہ چارسدہ، خیبر، مردان، سوات، مالاکنڈ اور ایبٹ آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں