کرونا وائرس کی شکار عورت نے صحتمند بچے کو جنم دیا

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں کرونا وائرس کی شکار حاملہ خاتون نے صحتمند بچے کو جنم دیا ہے۔ 35 سالا خاتون کو گذشتہ ہفتے علامات ظاہر ہونے پر کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وہ جامعہِ ڈاؤ کے اوجھا کیمپس میں زیرِ علاج تھی۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے عورت کی زچگی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ ہفتے کے روز جب بچے کی پیدائش ہوئی تو اس کی ابتدائی تشخیص کی گئی جو صحتمند تھا اور کرونا وائرس کے منفی نتائج آئے ۔ بچے کا وزن ساڑھے تین کلو رکارڈ کیا گیا۔
روزنامہ ڈان نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عورت کے تمام تر اہلخانہ کرونا وائرس سے محفوظ ہیں۔ خیال رہے کہ کراچی میں اپنی نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ ڈاکٹر رتھ فائو ہسپتال میں بھی کرونا وائرس کی شکار حاملہ خاتون نے صحتمند بچے کو جنم دیا تھا تاہم چینی ماہرین نے فروری میں اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ کرونا وائرس کی شکار حاملہ خاتون سے بچے میں وائرس کی منتقلی کے امکانات موجود ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں