کرونا وائرس، پاکستان میں 48 کیسز کا اضافہ، 214 مزید صحتیاب

کراچی (ویب ڈیسک) ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 48 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ظاہر ہونے والے کیسز میں 32 اسلام آباد، 9 گلگت بلتستان جبکہ سات کیس آزاد کشمیر سے شامل ہیں۔ اسلام آباد اور گلگت میں ایک ایک اموات رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 640 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں وائرس سے مزید 214 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد آٹھ ہزار 23 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں