کرونا وائرس، چین میں ایک مرتبہ پھر متاثرین ظاہر

کراچی (ویب ڈیسک) چین میں ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کے متاثرین ظاہر ہونے لگے ہیں۔ چینی قومی کمیشن برائے صحت نے کہا ہے کہ چین میں کرونا وائرس کے 14 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے ایک کیس ووہان میں سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ 28 اپریل کے بعد چین میں کرونا وائرس کے متاثرین کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے تاہم ووہان میں 3 اپریل کے بعد کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا جہاں اب ایک کیس سامنے آیا ہے۔ ووہان چین کا وہ شہر ہے جہاں کرونا وائرس کا پہلا کیس 31 دسمبر کو ظاہر ہوا تھا اور اس کے بعد اس وائرس نے دنیا بھر کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں