کرونا وائرس، پنجاب میں متاثرین گیارہ ہزار سے متجاوز

کراچی (ویب ڈیسک) پنجاب میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد گیارہ ہزار سے تجاوز کر گئی۔ صوبائی محکمہِ صحت کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 622 متاثرین کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد صوبے میں اب تک ظاہر ہونے والے کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد گیارہ ہزار 93 ہو گئی ہے جبکہ ایک مزید ہلاکت کے بعد پنجاب میں ہونے والی اموات کی تعداد 192 بتائی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک چار ہزار 42 افراد وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں تاہم پنجاب میں تاحال ایک لاکھ 25 ہزار 988 ٹیسٹ کیئے گئے ہیں۔ صوبے میں طبی عملے سے تعلق رکھنے والے 184 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں