کرونا وائرس، شدید متاثر ممالک میں پاکستان نمایاں

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے بعد عالمی سطح پر کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان کا شمار نمایاں ہوتے دکھائی دے رہا ہے۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے اعداد و شمار پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے جون ہوپکنز یونیورسٹی کی فہرست میں پاکستان 20 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ فہرست میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کے تناظر میں پاکستان کو 27 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

عالمی فہرست میں اس وقت13 لاکھ 9 ہزار 541 کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر امریکہ، دو لاکھ 23 ہزار 572 کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر اسپین جبکہ دو لاکھ اٹھارہ ہزار 268 کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر اٹلی دکھایا گیا ہے تاہم اس فہرست میں چین کو 83 ہزار 990 کیسز کے ساتھ گیارہویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مہلک وائرس کے باعث ملک میں اب تک 648 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں