این ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان کو حفاظتی سامان کی ترسیل

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے ڈاکٹرز کے لئے حفاظتی سامان کی ایک اور کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بلوچستان کے ڈاکٹروں کے لئے بھیجے گئے حفاظتی سامان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے تین مشینیں، 20 ہزار ٹیسٹنگ کٹس، 20 ہزار ماسک، 6 ہزار ڈی 95 ماسک، 10 ہزار این 95 ماسک، 14 ہزار حفاظتی کٹس، 16 ہزار دستانے، آٹھ سو حفاظتی عینکیں اور آٹھ ہزار سینیٹائیزر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں