کرونا وائرس، ملک میں پچاس کیسز کا اضافہ، 149 صحتیاب

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس کے مصدقہ متاثرین میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے پچاس نئے مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 38 اسلام آباد جبکہ 12 گلگت بلتستان میں ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 30 ہزار 466 ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں وائرس کے باعث ایک مزید ہلاکت رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد662 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ملک میں مزید 149 افراد اس مہلک وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ ہزار 212 ہوگئی ہے۔ وفاقی حکومت کے مطابق اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ چار ہزار 323 افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں