پارلیمان کا اجلاس، فواد چوہدری شامل نہیں ہوں گے

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنسن و تکنولجی فواد چوہدری نے پارلیمان کے آج ہونے والے اجلاس میں شریک نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ بذریعہ ٹویٹر جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کئی اراکین و پارلیمان کے عملے میں کرونا وائرس مثبت آنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمان کے ہونے والے اجلاس میں وہ شریک نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ شروع سے ہی وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس بلانے کی حمایت کرتے رہے ہیں لیکن ان کے بقول حزبِ اختلاف کے دباؤ میں آکر پارلیمانی کمیٹی نے اجلاس بلا کر غیردانشمندانہ فیصلہ کیا ہے جس سے سیاسی قیادت کے لئے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں