نیوزیلینڈ، لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک) نیوزیلینڈ میں کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نافذ کردہ ایک ماہ طویل لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ نرمی کے دوران ملک میں کاروباری مراکز، سینما گھر اور شاپنگ سینٹرز کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیرِاعظم نیوزیلینڈ جیسنڈا آرڈن نے کہا ہے کہ نافذ کردہ لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے چوتھی سے دوسری سطح پر لایا جارہا ہے جس کے دوران ریستوران، کھیل کے میدان، کاروباری مراکز اور شاپنگ سینٹرز کو جمعرات سے کھلنے کی اجازت دی جائے گی تاہم تعلیمی ادارے پیر سے کھلیں گے۔ آرڈن نے مزید بتایا کہ اس دوران ملک میں دس سے زائد افراد کے مجمعہ پر پابندی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں