کرونا وائرس، سندھ میں کیسز بارہ ہزار سے متجاوز، 200 ہلاکتیں

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔حالیہ اطلاعات کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد بارہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزیرِاعلیٰ سید مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں مزید پانچ سو 37 متاثرین کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کرونا وائرس کے باعث مزید گیارہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
وزیرِاعلیٰ نے مزید بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں تین ہزار 730 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 14 فیصد رہی ہے۔
خیال رہے کہ سندھ میں اب تک کرونا وائرس کے بارہ ہزار 17 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 200 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں