ملک بھر میں بورڈ کے امتحانات منسوخ کئے گئے ہیں، وفاقی وزیرِ تعلیم

کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ہنگامی حالات کے پیشِ نظر تمام تر بورڈ کے امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں بورڈ کے تمام امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں تاہم اس سے متعلق طلباء کے سوالات کے جواب جمعہ تک دیئے جائیں گے اور دوبارہ امتحانات دینے والے طلباء سے متعلق بھی کوئی فیصلہ کیا جائے گا جس کا اعلان جمعہ کے روز کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں