کرونا وائرس، جیکب آباد میں متاثرین کی تعداد 72 ہوگئی

کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق جیکب آباد میں مزید دو کیسز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد شہر میں کرونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 72 ہو گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر غضنفر قادری نے ایسی اطلاعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر میں سے 60 مشتبہ مریضوں کے نمونے لے کر تشخیص کی گئی جن میں سے دو کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں