کرونا وائرس، کراچی میں ایک مزید ہسپتال کے قیام کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں کرونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز سے نمٹنے کے لئے ایک ہسپتال کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ ہورہا ہے اور کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ایسی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے کراچی میں گلشنِ اقبال کے علاقے میں 400 بستروں پر مشتمل ایک ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرِاعلیٰ ہاؤس سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ہسپتال کے قیام کے لئے رقم کی پہلی قسط جاری کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں