کرونا وائرس، خیبرپختونخواہ میں طبی عملے کی تنخواہ میں کٹوتی کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک) خیبرپختونخواہ میں کرونا وائرس کے دوران ہسپتال میں معمور عملے کی غفلت کی صورت میں تنخواہ میں سے کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پشاور کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی جانب سے اپنے عملے کو پابند کیا گیا ہے کہ ان کو فراہم کردہ حفاظتی سامان دیانتداری سے استعمال کیا جائے اور ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے پر ہسپتال میں ایمانداری سے جمع کروایا جائے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کی جانب سے حفاظتی سامان کے استعمال میں غفلت کا مظاہرہ کیا گیا تو اس کی تنخواہ میں سے دو ہزار روپے کٹوتی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں