حکومتِ سندھ کی جانب سے کاروباری سرگرمیوں کی اوقات میں تبدیلی

کراچی (ویب ڈیسک) حکومتِ سندھ کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے پیشِ نظر کاروباری سرگرمیوں سے متعلق اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اب صوبے میں نقل و حرکت اور کاروباری سرگرمیوں میں تبدیل شدہ اوقات کار نافذ العمل ہوں گے۔
حکمہِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ نقل و حرکت کرنے پر شام 5 بجے سے صبح 6 بجے تک پابندی ہوگی تاہم کاروباری سرگرمیوں کی اوقات میں دو گھنٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے اور صبح 6 بجے سے شام 4 بجے تک کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں