کرونا وائرس، کراچی میں اے ایس آئی زندگی گنوا بیٹھا

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے باعث ملک میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق محکمہِ پولیس کا ایک اے ایس آئی کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگیا ہے۔ متوفی اے ایس آئی شہر کی رتھ فائو ہسپتال میں زیرِ علاج تھا۔
ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کراچی میں سندھ پولیس کے تین اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ شہر میں 150 اہلکار کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں