شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے، جہاں کویت کے ڈپٹی اسسٹنٹ وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا۔ خبر کے مطابق شاہ محمود قریشی کویت پہنچ گئے ہیں، وہ دو روزہ سرکاری دورے پر کویت گئے ہیں، جہاں وہ کویتی قیادت کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں کریں گے۔کویت کے ہوائی اڈے پر کویتی ڈپٹی اسسٹنٹ وزیر خارجہ برائے ایشیائی امور صالم الحمدان، پاکستان میں کویت کے سفیر نثار مطہری، کویت میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر اور سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود دورے کے دوران اپنے کویتی ہم منصب اور امیر کویت سمیت قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں