کرونا وائرس، ملک میں مزید کیسز کا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) ملک میں کرونا وائرس کے مزید 52 کیس سامنے آئے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ظاہر ہونے والے کیسز میں سے 37 اسلام آباد جبکہ 15 گلگت بلتستان میں ہیں۔ اسلام آباد میں اب تک ظاہر ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 716 ہے تاہم گلگت بلتستان میں اب تک 457 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب ملک میں مزید 343 افراد مہلک وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ ہزار پانچ سو 55 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں