کرونا وائرس، چین میں ایک کیس ظاہر

کراچی (ویب ڈیسک) چین میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ چینی قومی کمیشن برائے صحت نے بتایا ہے کہ ظاہر ہونے والا ایک کیس مقامی نہیں ہے اور متاثر مریض سفر کرکے چین پہنچا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے ایک روز قبل چین میں کرونا وائرس کے 17 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے سات متاثرین باہر سے آنے والے تھے تاہم دس کیسز مقامی منتقلی کے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں