سندھ میں کورونا وائرس کےمزید 731 کیسز اور 16 اموات کی تصدیق

کراچی ، ویب ڈیسک

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 731 کیسز اور 16 اموات کی تصدیق کردی گئی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 731 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 13 ہزار 341 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مزید 16 اموات کے بعد سندھ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 234 ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ آج سامنے آنے والے کیسز میں سے 585 کیسز کراچی میں سامنے آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں