حمیرابی بی کیس :پولیس لواحقین کو کیس واپس لینے کے لیئے دھمکانے لگی۔

کراچی،ویب ڈیسک

حمیرا بی بی کیس :ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ملیر عرفان اللہ نے اپنی آفس میں ہی عدالت قائم کردی ۔

یونائیٹڈ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ملیر عرفان اللہ نے حمیراکے والد غلام ربانی جوکھیو اور بہن عارفہ جوکھیو کو اپنی آفس میں بلاکر کیس کو واپس لینے کے لیئے دباؤ ڈالا اور کیس کو” سی کلاس” کرنے اور کیس واپس نہ لینے کی صورت میں حمیرا بی بی کے والد اور بہن پر کیس داخل کرنے کی دھمکی دی۔اس موقع پر کیس کے انویسٹی گیشن انسپیکٹر سگیر بھی موجودتھے۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل بن قاسم ٹاؤن ضلع ملیر کے موسیٰ گوٹھ مین 27 سالہ حمیرا بی بی کو شوہر نے زندہ جلا کر ماردیا تھا۔
لواحقین نے ایف، آئی، آر نمبر 421/2020 تھانہ شاہ لطیف ضلح ملیر میں کیس درج کرایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں