وفاقی حکومت کا پی آئی اے طیارہ حادثے کی رپورٹ 22 جون کو پبلک کرنے کا اعلان۔

کراچی ، ویب ڈیسک

وفاقی حکومت کاطیارہ حادثےکی رپورٹ 22 جون کو پبلک کرنے کا اعلان کردیا ، جس پر عدالت نے کہا حادثےپر حتمی رپورٹ سے پہلے کوئی بات کر نہیں کر سکتے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اے طیارہ حادثےکی شفاف تحقیقات سےمتعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سےاستفسار کیا طیارہ حادثےکی رپورٹ کب تک آئے گی، جس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کاطیارہ حادثےکی رپورٹ 22 جون کو پبلک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ22 جون تک رپورٹ آنے کے امکان ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پررپورٹ پبلک بھی کی جائےگی، جس پر عدالت نے کہا حکومت کو پہلے رپورٹ پبلک کرنے دیں بعدمیں نوٹس کریں گے۔

درخواست گذار نے کہا 22 مئی کو جوطیارہ تباہ ہوا وہ ناکارہ تھا، جس پر عدالت نے کہا آپ نے تواستدعا کی پی آئی اے کے تمام طیارے گراؤنڈ کردیں،اور درخواست گذار سے استفسار کیا یہ کیسی ممکن ہو سکتاہے؟

عدالت نے کہا حادثےپر حتمی رپورٹ سے پہلے کوئی بات کر نہیں کر سکتے، جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر مزید سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں